ڈیرہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص میں مرض کی تشخیص

ڈیرہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص میں مرض کی تشخیص

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) محکمہ صحت ڈیرہ اسماعیل خان اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مشتبہ شخص کا نام عبد الرشید،عمر 37 سال ہے جو کہ پیشہ سے آٹوموبائل مکینک ہے، پچھلے ڈیڑھ سال سے دبئی میں ملازمت کر رہا ہے جبکہ وہ دائمی تمباکو نوشی کرتا ہے۔ مورخہ18فروری2020 کو دبئی میں موجودگی کے دوران بخار اور کھانسی کی شکایت ہوئی جس کے سبب وہ دبئی کے اسپتال میں داخل ہوا جہا ں معمول کے مطابق اس کی تمام تحقیقات تسلی بخش آئیں۔مذکورہ شخص 8مارچ 2020 کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے پاکستان آیا تھاتاہم گزشتہ روز کھانسی اور بخار کی شکایت کے ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال آیا تو اسے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مفتی محمود ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں اس کے معمول کے ٹیسٹ کے مطابق مریض کو بخار کی شکایت نہیں ہے اور وہ جسمانی طور پر صحتمند ہے جبکہ احتیاطی تدابیر کے تحت مذکورہ مریض کا بلڈ سیمپل پی سی آر ٹیسٹ کے لئے این آئی ایچ کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر