ٹانک، متاثرین کی ایک جیسی اشکال، گم شناختی کارڈ، اور زیر التوفارم مسائل پر اجلاس

ٹانک، متاثرین کی ایک جیسی اشکال، گم شناختی کارڈ، اور زیر التوفارم مسائل پر ...

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)تباہ شدہ مکانات کے سروے میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خٹک نے اقدامات اٹھاتے ہوئے تین اہم مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو احکامات جاری کر دئیے۔ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں آج تباہ شدہ مکانات کے سروے میں حائل روکاٹوں کے حوالے سی ڈی سی دفتر میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع انتظامیہ کے ذمہ دران کے ساتھ ساتھ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ایک جیسی اشکال،مسنگ شناختی کارڈ،اور پینڈنگ فارم کے اہم مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر متعلقہ ذمہ داران کو احکامات جاری کردیئے۔سیم پکچر کے حوالے سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو مزید دو نئے ٹیم بنانے کے ساتھ ساتھ پیر کے دن تمام افراد کے ناموں کی لسٹیں آویزہ کرنے سمیت ہفتے کے دن 21مارچ سے ٹیموں کو علاقے میں بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔مسنگ شناختی کارڈ کے حوالے سے بھی منگل کے دن متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو لسٹیں آویزہ کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے جس کے مطابق مسنگ شناختی کارڈ والے افراد کو صرف شناختی کارڈ کی نقل متعلقہ تحصیلدار یا اسسٹنٹ کمشنر کے پاس جمع کرانا ہوگا اجلاس میں پینڈنگ فارم کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا پینڈنگ فارم کے حوالے سے سٹیرنگ کمیٹی کے لیے بنائے گیے تین ٹیموں کو 17،18،اور 19مارچ کو سٹیرنگ کمیٹیوں کے میٹنگ منعقد کرکے پینڈنگ فارم کو جلد ازجلد سی ایل سی پی حکام کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ٹانک مسائل

مزید : پشاورصفحہ آخر