آئی جی جیل کی جیلوں میں اسپرے کرانے کی درخواست

  آئی جی جیل کی جیلوں میں اسپرے کرانے کی درخواست

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی جیل نصرت منگن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر سندھ کی تمام جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کروانے کی درخواست کی ہے۔آئی جی جیل نے کہاہے کہ جیلوں میں تعینات تمام اسٹاف بائیو میٹرک استعمال نہ کریں، حاضری رجسٹر پر لگائیں۔انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقات پر پابندی نہیں لگا رہے، ملاقات شیشے کے ذریعے کروائی جاتی ہے، وائرس پھیلنے کاخطرہ نہیں ہے۔نصرت منگھن نے کہاکہ تمام جیلوں میں کئی قیدیوں اور اسٹاف کو ماسک فراہم کردیئے گئے ہیں اور ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے 145 ممالک میں 5436 اموات ہوچکی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر