بینک ڈکیتی میں ملوث سیکورٹی گارڈ حیدرآباد سے گرفتار

  بینک ڈکیتی میں ملوث سیکورٹی گارڈ حیدرآباد سے گرفتار

  



حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پولیس نے 4 مارچ 2019 کو کراچی کے ایک بینک میں ڈکیتی میں ملوث سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے حیدرآباد میں ٹارگٹڈکارروائی کے دوران ملزم سید کاشف رضا کوگرفتار کیا۔ملزم پربینک میں 50 لاکر توڑ کر10 ملین روپے مالیت کی نقدی اور زیورات لوٹنے کا الزام ہے،گرفتار ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے حیدرآباد میں رہائش پذیر تھا۔پولیس نے ملزم سے 500 گرام چرس بھی برآمد کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر