عدالت نے سردار نبیل گبول کی ضمانت میں توثیق کردی

  عدالت نے سردار نبیل گبول کی ضمانت میں توثیق کردی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول کی ضمانت میں توثیق کردی ہے۔ہفتہ کو رہنما پیپلز پارٹی نبیل گبول اپنے خلاف مقدمے میں سٹی کورٹ پہنچے،نبیل گبول کے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔نبیل گبول پر چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کے گھر میں زبردستی داخل ہونے اور ملازمین پر تشدد کا الزام ہے،نبیل گبول کے خلاف چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی حافظ عبدالبر کے چوکیدار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ نبیل گبول،فیروز علی و دیگر کے خلاف درج کیا گیا تھاسماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو قانون کا حوالے کیا تھا،آج میری ضمانت کی توثیق ہوگئی ہے،پیپلز پارٹی قیادت نے ہماری صلح کروائی ہے،بات جہاں سے بگڑی تھی وہیں آکر سدھر گئی ہے،مدعی کی جانب سے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے،جھگڑے کی وجہ نہیں بتاونگا، کیونکہ رات گئی،بات گئی

مزید : صفحہ آخر