کورونا وائرس:ریلوے کی میڈیکل ہیلپ ڈیسک قائم

  کورونا وائرس:ریلوے کی میڈیکل ہیلپ ڈیسک قائم

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریلویز کراچی ڈویژن نے میڈیکل ہیلپ ڈیسک قائم کرلیا۔میڈیکل ہیلپ ڈیسک ڈویژنل میڈیکل افسر کراچی ڈویژن ڈاکٹر عبدالصمد 0300 3332831 کی زیر سربراہی کام کرے گا۔ ہیلپ ڈیسک کا بنیادی مقصد مسافروں کو دوران سفر کورونا وائرس سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیرون سے آگاہی دینا ہے۔ریلویز نے تمام مسافر ٹرینوں میں وائرس بچاؤا سپرے کرنے کا بھی آغاز کیا ہے۔ جب کے ڈویژن کے تمام Iسٹیشنون کینٹ، حیدرآباد، کوٹری، میرپورخاص اور دیگر پے وائرس سے بچا کے لئے احتیاطی سپرے کردے گئے ہیں۔ ڈویژن میں ریلویز کی دو فرسٹ ایڈ پوسٹ کراچی اور حیدرآباد میں قائم ہیں جہاں پے ریلویز کا اسٹاف مسافروں کی رہنمائی کے لئے چوبیس گھنٹے موجود ہے۔پورے کراچی ڈویژن میں کورونا وائرس سے بچا سے منسلک پنا فلیکس نصب کردے گئے ہیں جب کے مسافروں میں ہیند اوت بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حسن اسپتال میں کسی ممکنہ مریض کے لئے ایک علیحدہ وارڈ کا قیام بھی کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر