متاثرین سانحہ گولیمار کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

  متاثرین سانحہ گولیمار کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے متاثرین سانحہ گولیمار کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، سیکریٹری پبلک ایڈ کمیٹی کراچی نجیب ایوبی، نائب امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن، ناظم علاقہ گلبہار رضی حسن و دیگر بھی موجود تھے۔متاثرین نے حادثہ کے بعد کی صورتحال سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو آگاہ کیا، پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کی ناروا سلوک کا ذکر کیا۔ متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ساتھ ہی متاثرین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ کے تمام جائز مطالبات کے لیے جماعت اسلامی آپ کے ساتھ ہے،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ متاثرین کی داد رسی کرے نہ کہ اُوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے متاثرین کو بلڈر مافیا کے حوالے کرے۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی وجیہ حسن کی سربراہی میں متاثرین کی داد رسی کے لیے کمیٹی بنا دی جو متاثرین کو ریلیف دلوانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر