خالد مقبول صدیقی کا ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر اظہار افسوس

  خالد مقبول صدیقی کا ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر اظہار افسوس

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن و سابق وفاقی وزیر خزانہ مبشر حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحوم مبشر حسن کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس دکھ کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم پاکستان بھی آپ کے ساتھ ہے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور تمام سوگوارکو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر