جلد اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کراؤں گا، ٹرمپ کا پریس کانفرنس میں اعلان

جلد اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کراؤں گا، ٹرمپ کا پریس کانفرنس میں اعلان

  



واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بھی کرونا وائرس سے متعلق اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر سے کرونا ٹیسٹ کرانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہت جلد اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کراؤں گا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر حال ہی میں برازیلین صدر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے ساتھ تھے، جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کرونا وائرس

مزید : صفحہ اول