صحافی عزیز میمن کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی آج ہوگی

صحافی عزیز میمن کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی آج ہوگی
صحافی عزیز میمن کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی آج ہوگی

  



نوشہرو فیروز(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پورمیں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کےلئے قبرکشائی آج دن 11 بجے کی جائےگی۔

صحافی عزیز میمن کی قبرکشائی کے لئے پی ایم سی کے ایم ایس کی قیادت میں 3 رکنی ٹیم کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سیکرٹری صحت سندھ، رجسٹرارہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج، جوڈیشل مجسٹریٹ کنڈیارو کے علاوہ جے آئی ٹی کے ارکان بھی صحافی عزیزمیمن کی قبرکشائی کے دوران موجود ہوں گے۔

صحافی عزیز میمن کی لاش16فروری کو نہر سے ملی تھی۔ گزشتہ پورٹ مارٹم کے مطابق عزیز میمن کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی تھی، صحافیوں کے احتجاج کے وجہ سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /نوشہروفیروز