پی ایس ایل سیزن فائیو،آج فیصلہ کن معرکے ہوں گے،کون پہنچے گا سیمی فائنل میں؟
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کیلئے امتحان کا وقت آگیا۔ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹڈتو سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکے تاہم لاہورقلندرز،زلمی اور گلیڈی ایٹرزمیں سے کون سیمی فائنل تک پہنچے گااس سوال کے جواب کیلئے اگر مگر کے کھیل کا وقت آچکا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹد کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ٹاپ 4کی بقیہ دو پوزیشنز کیلئے لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں مقابلہ ہے۔سیمی فائنل کی بقیہ دو ٹیموں کا فیصلہ آج اتوار کو ہونے والے2 میچز میں ہوجائے گا۔پہلا میچ لاہورمیں لاہور قلندرز اورملتان سلطانز کے درمیان جبکہ دوسرا میچ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔
اگر دن کے وقت ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز، ملتان سلطانز کو شکست دیتا ہے تو قلندرز کی ٹیم بھی فائنل فور میں پہنچ جائے گی جبکہ پشاور زلمی کو اپنی پوزیشن کیلئے کوئٹہ اور کراچی کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔اگر کراچی کنگز کوئٹہ کو شکست دیتا ہے تو زلمی کی ٹیم فائنل فور میں جگہ یقینی کرلے گی۔جیونیوز کے مطابق لاہور قلندرز اگر ملتان سے جیت جاتاہے تو پھر کوئٹہ کیلئے صرف جیت ہی کافی نہیں ہوگی کیوں کہ اس کا رن ریٹ کافی خراب ہے، کوئٹہ کو زلمی سے رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے بھاری مارجن سے فتح اپنے نام کرنا ہوگی ورنہ کوئٹہ جیت کر بھی فائنل فور میں نہیں آپائے گا۔
اگر دن کے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست ہوتی ہے تو پشاور زلمی کی پوزیشن بھی پکی ہوجائے گی، شکست کی صورت میں لاہور قلندرز کی خواہش ہوگی کہ کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کیوں کہ اگر لاہور دن کا میچ ہارا تو شام میں کوئٹہ کی جیت لاہور کو باہر اور کوئٹہ کو فائنل فور میں لے آئے گی۔ اگر لاہور اور کوئٹہ دونوں اپنے میچز ہارے تو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز فائنل فور میں ہوں گے۔