کرونا وائرس کا بڑھتا ہو ا خدشہ ، ملکہ برطانیہ الزبیتھ اور شہزادہ فلپ نے برمنگھم پیلس چھوڑ دیا ، لیکن اب کہاں رہائش پذیر ہوں گے ؟

کرونا وائرس کا بڑھتا ہو ا خدشہ ، ملکہ برطانیہ الزبیتھ اور شہزادہ فلپ نے ...
کرونا وائرس کا بڑھتا ہو ا خدشہ ، ملکہ برطانیہ الزبیتھ اور شہزادہ فلپ نے برمنگھم پیلس چھوڑ دیا ، لیکن اب کہاں رہائش پذیر ہوں گے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرونا وائرس کے خدشے پیش نظر ملکہ برطانیہ ملکہ الزبیتھ نے برمنگھم پیلس چھوڑ دیاہے اور وہ ونڈسر کیسل منتقل ہو گئیں ہیں اور شہزادہ فلپ بھی برطانوی گاﺅں سینڈرینگھم میں قیام کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ اور اور پرنس فلپ اچھی صحت میں ہیں لیکن ملک میں سامنے آنے والے کرونا کے کیسز کومد نظر رکھتے ہوئے ملکہ برطانیہ کو قرنطینہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 21 ہو گئی ہے ۔کرونا وائر کے تیزی کے سے پھیلتی ہوئی بے چینی کے باعث اعلیٰ حکام کی جانب سے یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔
ملکہ برطانیہ نے حال ہی میں بڑی تعداد میں لوگوں سے ملاقات کی تھی جبکہ ان کی 94 ویں سالگرہ میں چند ہی ہفتے باقی ہیں اور ان کے معاونین نے سوچنے اور سمجھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے ۔ کرونا وائرس کے باعث ملکہ برطانیہ کے آئندہ جمعے کو ” چیشائر اور کیمڈن “ کے دورہ کو بھی منسوخ کر دیا گیاہے ۔