کینیڈا کے بعد ایک اور ملک کی خاتون اول کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈین خاتون اول صوفی ٹروڈو کے بعد سپین کی خاتون اول گومیز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔وزیراعظم بیڈرو شانشیز کی اہلیہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسپین اٹلی کے بعد
Spanish PM's wife has tested positive for coronavirus: PM's offfice https://t.co/zN1xNPyEbX pic.twitter.com/lNP9qWDoxC
— Reuters (@Reuters) March 15, 2020
یورپ کا کرونا سے متاثر ہونے ولا دوسرا بڑا ملک ہے۔ مجموعی طورپر اسپین میں اب تک کرونا کے6,000کیسز سامنے آچکے ہیںجبکہ190 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حکومت نے ملک بھر کو اٹلی کے اندازمیں لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیرسے سپین بھرمیں دوہفتے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ان پابندیوں سے سپین کے چارکروڑ ستر لاکھ لوگ متاثرہوں گے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1,500نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سے سپین دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ پانچوں بڑا ملک بن چکا ہے۔ پہلے چار ملکوں میں چین ، اٹلی، ایران اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔