بہاولپور صوبے پر اعتراض نہیں ،حکومت عوام کو تنگ کررہی ہے عملی کام کوئی نہیں کر رہی ،شاہد خاقان عباسی

بہاولپور صوبے پر اعتراض نہیں ،حکومت عوام کو تنگ کررہی ہے عملی کام کوئی نہیں ...
بہاولپور صوبے پر اعتراض نہیں ،حکومت عوام کو تنگ کررہی ہے عملی کام کوئی نہیں کر رہی ،شاہد خاقان عباسی

  



لیاقت پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ بہاولپور صوبے پر اعتراض نہیں اس کی قرارداد ن لیگ پہلے دے چکی ،حکومت عوام کو تنگ کررہی ہے عملی کام کوئی نہیں کر رہی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنما بلیغ الرحمن سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپور صوبے پر اعتراض نہیں اس کی قرارداد ن لیگ پہلے دے چکی ،حکومت عوام کو تنگ کررہی ہے عملی کام کوئی نہیں کر رہی ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہم نے بھاشا اور یامر ڈیم کی بنیاد رکھی ،نوازشریف حکومت نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،عمران حکومت صرف نعروں اور انتقامی کارروائیوں تک محدود ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان