”میں امریکہ میں ایک ہفتہ گزار کر آیاہوں لیکن وہاں پر کہیں پر بھی ۔۔“کرونا وائرس ، سماجی کارکن جبران ناصر نے حیران کن انکشاف کر دیا

”میں امریکہ میں ایک ہفتہ گزار کر آیاہوں لیکن وہاں پر کہیں پر بھی ۔۔“کرونا ...
”میں امریکہ میں ایک ہفتہ گزار کر آیاہوں لیکن وہاں پر کہیں پر بھی ۔۔“کرونا وائرس ، سماجی کارکن جبران ناصر نے حیران کن انکشاف کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سماجی کارکن جبران نے کرونا وائرس کے سد باب کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے اور اپنے امریکہ کے سفر کے بارے میں ایسی تفصیلا ت فراہم کر دیں ہیں کہ جان کر یقینا آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن جبران ناصر نے ٹویٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں امریکہ میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد آج واپس پاکستان پہنچا ہوں ، میں تین ایئر پورٹس ، متعدد ٹرینز اور سب وے سٹیشن سے گزرا ،امریکی میڈیا پر کرونا کے بڑے خطرے کے باوجود بھی امریکی حکام کی جانب سے کہیں پر بھی سکریننگ کا عمل دیکھنے کو نہیں ملا تاہم مناسب نظام ڈھونڈنے کیلئے کراچی واپس پہنچ گیا ہوں، جبران ناصر نے ان انتظامات پر سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا ۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”میں نے اپنی نقل و حرکت محدود کر دی ہے ،مجھ میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں البتہ میں اس نظام سے گزروں گا تاکہ پاکستان واپس آنے والے تمام افراد کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی ایسا ہی کریں ، محفوظ اور ذمہ دار رہیں ۔“

سماجی کارکن جبران ناصر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ”میں ان جوان اور بوڑھے ڈاکٹروں سے ملا جو کہ سندھ کے محکمہ صحت کی زیر سایہ ایئر پورٹس پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اورروزانہ ہزاروں مسافروں سے ملتے ہیں جو کہ مختلف ممالک سے آ رہے ہیں جن میں کروناوائرس پھیل چکا ہے ،یہ ہمارے ہیروز ہیں ، یہ قوم کی بے لوث خدمت ہے ، تمام سرکاری ڈاکٹروں کو سیلیوٹ کرتے ہیں ۔“

مزید : قومی