اگر ہم صفائی رکھیں توکورونا وائرس سے نجات مل سکتی ہے ،خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کا کورونا وائرس سے متعلق پیغام

اگر ہم صفائی رکھیں توکورونا وائرس سے نجات مل سکتی ہے ،خطیب بادشاہی مسجد ...
اگر ہم صفائی رکھیں توکورونا وائرس سے نجات مل سکتی ہے ،خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کا کورونا وائرس سے متعلق پیغام

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے نجات کیلئے اس کی آگاہی عام کریں ،اگر ہم صفائی رکھیں تو اس وائرس سے نجات مل سکتی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کورونا وائرس سے متعلق پیغام میں کہاہے کہ وزیراعظم کی کورونا وائرس سے متعلق اپیل کو ہر گھر میں پہنچانا چاہئے،کورونا وائرس سے نجات کیلئے اس کی آگاہی عام کریں ۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاہے کہ اگر ہم صفائی رکھیں تو اس وائرس سے نجات مل سکتی ہے ،خطیب بادشاہی مسجد نے کہا کہ اللہ پاک ملک و قوم کو اس وائرس محفوظ فرمائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور