سعودی عرب نے دو ہفتوں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا لیکن جو لوگ واپس نہ پہنچ سکے ، ان کا کیا بنے گا؟ اعلان ہوگیا

سعودی عرب نے دو ہفتوں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا لیکن جو لوگ واپس نہ ...
سعودی عرب نے دو ہفتوں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا لیکن جو لوگ واپس نہ پہنچ سکے ، ان کا کیا بنے گا؟ اعلان ہوگیا

  



ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)  کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اتوار سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کے لیے معطل کردیا ہے۔

عرب نیوز  کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کے لیے معطل کردیا ہے جس کا اطلاق سعودی وقت کے مطابق آج 11 بجے سے ہوگا،سعودی حکومت کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کی معطلی کے باعث سعودی عرب نہ پہنچنے والے تمام سعودی اور غیر ملکی شہریوں کی غیر حاضری کو غیر معمولی سرکاری چھٹیوں میں شمار کیا جائے گا۔  وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس دوران صرف چند ایک پروازوں کو ہی استثنیٰ دیا جاسکتاہے ۔ 

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے افراد کا داخلہ بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

یادرہے کہ ہفتہ کو ریاست میں مزید 17 کرونا مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر مجموعی طورپر 103 ہوگئی ۔

مزید : عرب دنیا