کورونا وائرس کے خطرات،لاہور کے تمام پارکس بند کردیئے گئے

کورونا وائرس کے خطرات،لاہور کے تمام پارکس بند کردیئے گئے
کورونا وائرس کے خطرات،لاہور کے تمام پارکس بند کردیئے گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاہور کے تمام پارکس بند کردیئے گئے،انتظامیہ نے جیلانی پارک، باغ جناح اور گلشن اقبال بند کروا دیئے ۔

نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے خطرات کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام پارک بند کردیئے گئے ،حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماع،ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائدکی جاچکی ہے اس کے علاوہ سکولوں میں 5 اپریل تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

لاہورمیں بھی کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر تمام پارکس بند کردیئے گئے ہیں،انتظامیہ نے جیلانی پارک، باغ جناح اور گلشن اقبال بند کروا دیئے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور