کورونا نے ہیجان برپا کررکھا ہے اور حکمران ٹوئٹر پر بانسری بجا رہے ہیں ،مولابخش چانڈیو

کورونا نے ہیجان برپا کررکھا ہے اور حکمران ٹوئٹر پر بانسری بجا رہے ہیں ...
کورونا نے ہیجان برپا کررکھا ہے اور حکمران ٹوئٹر پر بانسری بجا رہے ہیں ،مولابخش چانڈیو

  



حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ وفاق نے دیگر بحرانوں کی طرح کورونا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے،وزیراعظم کی ناک کے نیچے 2 کروڑ ماسک سمگل ہوئے۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہل حکومت نے عوام کی زندگیاں داﺅ پر لگا دی ہیں،وزیراعظم ٹوئٹر سے اور وزراءپریس کانفرنسوں سے باہر نہیں نکلتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل حملہ کرکے ملک کھا گئی ،ہمارے حکمران سوئے رہے ،کورونا نے ہیجان برپا کررکھا ہے اور حکمران ٹوئٹر پر بانسری بجا رہے ہیں ،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خان صاحب قوم کو فرماتے کہ گھبرانا نہیں میں خود نگرانی کررہا ہوں،قوم اس وجہ سے ہی تو گھبرائی ہوئی ہے کہ آپ نگرانی کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ خان صاحب بحران کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ملزم سامنے نہیں لاتے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /حیدرآباد