وفاقی حکومت کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات میں مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے،شہباز شریف

وفاقی حکومت کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات میں مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ...
وفاقی حکومت کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات میں مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات میں ابھی تک مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کو شاباش ہے کہ انہوں نے کورونا خطرات میں عوام کی جان بچانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے بچاو¿، تحفظ، علاج کے لئے جامع پالیسی اپنائی جائے، مزید وقت ضائع نہ کیاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی سطح پر کورونا کی نگرانی کا نظام قائم کیا جائے جبکہ وائرس سے نمٹنے میں پروفیشنل ایڈوائس کے لئے چین سے رابطہ کیاجائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ منحرف ارکان کو دس دس کروڑ دینے کے بجائے کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں باربار خبردار کرکے اور توجہ دلاکر حکومت کو اس کے فرض کا احساس دلارہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے باتوں، بیانات، دعووں اور پریس کانفرنسوں کے بجائے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے۔