”خیرات دو اور بکرا ذبح کرو“، اٹلی سے آنے والے نوجوان کو ایئرپورٹ حکام کا انوکھا مشورہ

”خیرات دو اور بکرا ذبح کرو“، اٹلی سے آنے والے نوجوان کو ایئرپورٹ حکام کا ...
”خیرات دو اور بکرا ذبح کرو“، اٹلی سے آنے والے نوجوان کو ایئرپورٹ حکام کا انوکھا مشورہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود اٹلی سے آنے والے مشتبہ مریض نے دعویٰ کیا ہے اس  کو ایئرپورٹ حکام نے انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیرات اور دو بکرا ذبح، کرو ٹھیک ہو جاؤ گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عبدالوہاب نامی نوجوان دو روز قبل اٹلی سے واپس آیا تھا۔مشتبہ مریض نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ دو روز سے نمونے جمع کرانے کے باوجود پمز نے کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر آکر بتایا کہ اٹلی سے آیا ہوں مجھے شک ہے مجھے کورونا ہے، ہسپتال کے چکر لگا رہا ہوں مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ عبدالوہاب نے دعویٰ کیا کہ وہ روزانہ تین گھنٹے انتظار کرکے گھر واپس چلے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والے مجھ دور ہو گئے ہیں اور میں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پمزہسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ نے مشتبہ شخص کے الزامات کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تمام مشتبہ مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے، ضرورت پڑے تو ٹیسٹ بھی کرایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئیسولیشن وارڈ میں دس بیڈ لگائے گئے ہیں، ضرورت پڑنے پر تعداد بڑھا دیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد