کورونا وائرس، رینجرز نے اہم ترین اعلان کر دیا

کورونا وائرس، رینجرز نے اہم ترین اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں رینجرز نے نئی ہونے والی بھرتیوں کو روک دیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ملک بھر میں بھرتیوں کے سلسلے کو کورونا وائرس کے باعث روک دیا ہے۔ترجمان کے مطابق 16 سے 18 مارچ کو کوئٹہ، پشاور، گلگت، لاہور اور نواب شاہ میں بھرتیاں ہونی تھیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق 20 سے 22 مارچ کو خضدار، بنوں، سجردو، منڈی بہاوالدین اور حیدرآباد میں ہونے والی بھرتیاں بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔

مزید : قومی