ہیڈکوچ پشاور زلمی ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی ،ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کے صدر اورسیکرٹری نے ممبرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا ،پریس کلب کی انتظامیہ نے ہیڈکوچ پشاور زلمی کا استقبال کیا،کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی ،ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کے صدر اورسیکرٹری نے ممبرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔
اس موقع پر ڈیرن سیمی کاکہناہے کہ کراچی پریس کلب کا ممبربننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،بہت خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے دوسرا بڑا اعزاز ملا۔