پی ایس ایل ، سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ ، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے بڑا ہدف دے دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دے دیاہے ، لاہور قلندرز کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے لاہور قلندرز کو جیتنا ہو گا جبکہ ملتان سلطانز پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفہرست رہے اور انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ شان مسعود نے 42 اور روی بوپارہ نے 33 رنز بنائے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو ، وائس نے دو اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا ۔