کرونا وائرس،پاکستان کی معروف ” نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی“ کے سائنسدانوں نے زبردست کامیابی حاصل کر لی ، سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

کرونا وائرس،پاکستان کی معروف ” نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی“ کے ...
کرونا وائرس،پاکستان کی معروف ” نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی“ کے سائنسدانوں نے زبردست کامیابی حاصل کر لی ، سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم نے کورونا کی تشخیص کرنے والی سستی ترین کٹس بنا لی ہیں ۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ”عطاالرحمان سکول آف اپلائڈ بائیو سائنس“ کے سائنسدانوں نے ” وہان انسٹی ٹیوٹ آف ویرالوجی “ ، ڈی زیڈ آئی ایف جرمنی ، کولمبیا یونیورسٹی اور پاک فوج کے انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی “ کے تعاون سے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ”مو لی کیولر ڈائیگناسٹک ایسیز “(Molecular Diagnostic Assays) کامیابی کے ساتھ قائم کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا پتا لگانے کیلئے بنائی گئی ان کٹس کی لاگت پہلے سے استعمال ہونے والی کٹس کے مقابلے میں ایک چوتھائی ہو گی ۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کٹس (ایسیز)ایسے وقت میں بنائی گئی ہیں جس وقت پوری دنیا کورنا وائرس کی گرفت میں ہے جبکہ سائنسدان اس وائرس کا علاج دریافت کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔
لیبارٹری کنٹرول اور مریضوں کے نمونوں پر ان ٹیسٹنگ کٹس کا موثر انداز میں تجربہ کیا گیاہے اور یہ جلد ہی استعمال کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی ۔ان کٹس کو بنانے والی ٹیم میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ جاوید ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی زوہیب شامل تھے جو کہ اس پر مسلسل کام کر رہے تھے ۔