پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ، متاثرہ شخص کس ملک سے لاہور پہنچا اور کیسے ؟

پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ، متاثرہ شخص کس ملک سے لاہور ...
پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ، متاثرہ شخص کس ملک سے لاہور پہنچا اور کیسے ؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیاہے ،دبئی سے لاہور پہنچنے والے مسافر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم حکومت کا کہناہے کہ نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں اور رپورٹس آنے پر ہی تصدیق کی جا سکے گی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کے مطابق یورپ سے براستہ دبئی لاہور پہنچنے والے مسافر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور نجی لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے تاہم اس معاملے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہناہے کہ متعلقہ شخص کے نمونے لے لیے گئے ہیںاور انہیں ٹیسٹ کیلئے بھیجوایا گیاہے اور رپورٹس آنے پر ہی سرکاری سطح پر تصدیق کی جا سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپناپروٹوکول پوراکرینگے۔

اسلام آباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور