پی ایس ایل ، لاہور قلندرز ملتان سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پی ایس ایل ، لاہور قلندرز ملتان سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں ...
پی ایس ایل ، لاہور قلندرز ملتان سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ سیزن پانچ کے میچ میں آخر کار ملتان سلطانز کو9وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔کرس لین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 52گیندوں پر سنچری بنائی اور ناٹ آوٹ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ملتان نے جیت کیلئے 187 رنز کاہدف دیا۔جسے لاہور قلندرز نے کرس لین اور فخر زمان کے شاندار آغاز نے آسان بنا دیا۔ کرس لین113رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ فخر زمان 57 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے۔ان کے علاوہ کپتان سہیل اختر نے19رنز بنائے۔
ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 20اوورز میں 186 رنز بنائے جس میںخوشدل شاہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفہرست رہے اور انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ شان مسعود نے 42 اور روی بوپارہ نے 33 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو ، وائس نے دو اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -