”میں کوشش کر رہا تھا کہ کرس لین کو ۔۔۔“فخر زمان نے ملتان سلطانز کے خلا ف لاہور قلندرز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ کا راز بتا دیا

”میں کوشش کر رہا تھا کہ کرس لین کو ۔۔۔“فخر زمان نے ملتان سلطانز کے خلا ف ...
”میں کوشش کر رہا تھا کہ کرس لین کو ۔۔۔“فخر زمان نے ملتان سلطانز کے خلا ف لاہور قلندرز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ کا راز بتا دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ کرس لین نے بہت اچھی بیٹنگ کی ،میں کوشش کر رہا تھا کہ انہیں زیادہ سے زیادہ سٹرائک دوں کیونکہ وہ بہت آسانی کے ساتھ ہدف کی طرف بڑھ رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ کرس لین عمدہ بلے باز ہیں جو مخالفین سے میچ چھین لیتا ہے ۔ملتان سلطانز سے جیت کے بعد بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے جا رہے ہیں ،اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے ۔اس سال مینجمنٹ نے 40دن پہلے کیمپ لگا لیا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ اس بار ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں گے ۔

مزید : PSL /PSL News Update