خالی سٹیڈیم میں کھیل کر کیسا لگا ؟رمیز راجہ کے سوال پر کرس لین نے شاندار جواب دے دیا

خالی سٹیڈیم میں کھیل کر کیسا لگا ؟رمیز راجہ کے سوال پر کرس لین نے شاندار جواب ...
خالی سٹیڈیم میں کھیل کر کیسا لگا ؟رمیز راجہ کے سوال پر کرس لین نے شاندار جواب دے دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز نے کرس لین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو با آسانی شکست دے دی جس پر کرس لین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے دن میں کھیلنا اچھا لگتا ہے ،سنچر ی بنا کر اچھا محسوس کر رہا ہوں ،پانچ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد سیمی فائنل میں جانا بہت ہی اچھا ہے۔رمیز راجہ نے سوال کیا کہ خالی سٹیڈیم میں کھیل کر کیسا لگ رہا ہے جس پر کرس لین نے کہا کہ خالی سٹیڈیم میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن آپ کو میدان میں اپنے اندرسے انرجی پیدا کرنی ہوتی ہے ،ہم نے بلے بازی میں مومنٹم بنا یا اور اسے جاری رکھا ۔کرس لین نے بتا یا کہ مجھے اوپننگ کرنا پسند ہے اور پاکستان میں پہلی بار اوپننگ بلے بازی کر رہا ہوں ۔

واضح رہے کرس لین نے آج پچپن گیندوں پر آٹھ چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 113رنز بنائے ۔

مزید : PSL /PSL News Update