کرونا وائرس سے چھٹکارا ، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو ناقابل یقین مشورہ دے دیا

کرونا وائرس سے چھٹکارا ، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو ناقابل یقین ...
کرونا وائرس سے چھٹکارا ، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو ناقابل یقین مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نےکہاہے کہ سندھ حکومت نےایران سےآئےزائرین کےگھر گھر جاکر ٹیسٹ کئے, وفاقی حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنا چاہئے،وزیر اعظم کے مشیر نے فیس ماسک سمگلنگ کرکے سنگین جرم کیا۔

تفصیلات کےمطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا پرمبینہ طور پر ماسک سمگل کرنے پرشدید تنقید کرتےہوئےڈاکٹرنفیسہ شاہ نےکہاہےکہ سونامی قوم کو لوٹنے کے ایجنڈا پر گامزن ہے،وزیر اعظم کے مشیر نے فیس ماسک سمگلنگ کرکے سنگین جرم کیا،قوم وائرس کے شدید خطرے میں ہے،مشیر صحت نے فیس ماسک سمگلنگ کردیئے،لوگ فیس ماسک کے حصول کیلئے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنا چاہئے،وفاقی حکومت ایئرپورٹس پر کورونا کی چیکنگ کا کوئی کاؤنٹر تک نہیں بنا سکے، سندھ حکومت نے ایران سے آئے زائرین کے گھر گھر جاکر ٹیسٹ کئے, سندھ کی عوامی حکومت کورونا کے ٹیسٹ اور علاج مفت میں کر رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت ٹوئٹر سے باہر نکل رہی ہے اور نہ کوئی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کے وزیر صحت نے ادویات کی قیمتوں میں گردن توڑاضافہ کیا تھا، عوام دشمن حکومت سے خیر کی توقع نہیں۔