500روپے نہ دینے پر خواجہ سرا نے نوجوان کو قتل کردیا اور پھر ۔۔۔

500روپے نہ دینے پر خواجہ سرا نے نوجوان کو قتل کردیا اور پھر ۔۔۔
500روپے نہ دینے پر خواجہ سرا نے نوجوان کو قتل کردیا اور پھر ۔۔۔

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں خواجہ سرا نے پانچ سو روپے نہ دینے پر نوجوان کو قتل کردیا ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے ا ورنگی ٹاون میں خواجہ سرا نے پانچ سو روپے نہ دینے پر اویس نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر میں چھپا دی تھی اور خود پنجاب میں فرار ہو گیا تھا ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی