سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس، پاکستان نے ایسی تجویز دیدی کہ دنیا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گی

سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس، پاکستان نے ایسی تجویز دیدی کہ دنیا بھی تعریف ...
 سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس، پاکستان نے ایسی تجویز دیدی کہ دنیا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سارک کے اَبزرور ملک،چین کے وائرس کی روک تھام کے موثر اقدامات سے سیکھنے کے لئے ادارہ جاتی میکانزم اپنانے پر زور دیتے ہوئے رکن ممالک کی طرف سے خطے میں مسافروں کی سکریننگ کے عمل کو ادارہ جاتی بنانے کی تجویز دیدی۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں پاکستان نے اس وبا کے حوالے سے اب تک اقدامات اور ریسپانس سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کورونا کے پھلاؤ  کو روکنے کے لئے شروع دن  سے اقدامات کر رہا ہے، پاکستان کی بھرپور حکمت عملی اور پھیلاو روکنے کے اقدامات کو عالمی ادارہ صحت نے بھی سراہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سارک سیکرٹریٹ کو اس وبا سے نمٹنے کے لئے علاقائی کوششوں کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے پر زور دیا اور کہاکہ رکن ممالک کی طرف سے خطے میں مسافروں کی سکریننگ کے عمل کو ادارہ جاتی بنایا جائے۔ پاکستان نے سارک کے ابزرور ملک،چین کے وائرس کی روک تھام کے موثر اقدامات سے سیکھنے کے لئے ادارہ جاتی میکانزم اپنانے پر زور دیا، پاکستان کی طرف سے سارک ممالک کے وزرا صحت کی جلد از جلد کانفرنس بلانے کی تجویز دوبارہ دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -