پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی ؟ڈاکٹر ظفر مرز انے بتا دیا

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی ؟ڈاکٹر ...
پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی ؟ڈاکٹر ظفر مرز انے بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 52ہو گئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اب تک پاکستان میں کرونا وائرس کے 52کیسز سامنے آ چکے ہیں جن کے رابطوں میں رہنے والے لوگوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت کو بڑھا لیا ہے اور اب ملک بھر میں 13لیبارٹریز کرونا کا ٹیسٹ کر رہی ہیں ۔دوسری جانب اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس محدود ہیں اس لیے شک کی بنیاد پر ٹیسٹ نہ کرائیں ،شک کی بنیاد ٹیسٹ کیے تو جلد کٹس ختم ہو جائیں گی ،اگر کسی کا رشتہ دار باہر سے آیا ہوں جسے علامات ہیں تو فوری ٹیسٹ کرائے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی