کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے 30ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر سترہویں اوور میں مکمل کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی ۔کراچی کنگز کی جانب سے ڈیلپورٹ 62،بابر اعظم32،افتخار احمد 21،والٹن 26جبکہ شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نسیم شاہ نے 2جبکہ سہیل خان ،فواد احمد اور محمد حسین نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واٹسن 66،خرم منظور 63،سرفراز احمد 2جبکہ احمد شہزاد اور بین کٹنگ بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔کراچی کنگز کے ارشد اقبال اور وقاض مقصود نے 2,2وکٹیں حاصل کیں اور علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : PSL /PSL News Update