حال ہی میں ایران سے خیبر پختونخواہ آنے والا کرونا وائرس کا مشتبہ مریض فرار ہو گیا ،تشویشناک خبر آگئی
مالاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض کراچی فرار ہو گیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی طاہر علی نے بتا یا کہ ما لا کنڈ سے تعلق رکھنے والا نامی شخص دس دن پہلے ایران سے واپس آیا تھا اور وہ سینے کے انفیکشن میں مبتلا تھا ۔ جب ٹیم قرنطینہ سنٹر میں منتقل کرنے کے لیے متاثر شخص کے گھر آئی تو اہل خانہ نے بتا یا کہ وہ کراچی فرار ہو گیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ مشتبہ متاثرہ شخص کے گھر والوں کا معائنہ کیا گیا ہے اور انہیں ابھی تک کوئی علامت نہیں ہے تاہم اہل خانہ کو گھر میں قرنطینہ ہونے کا مشورہ دے دیا گیا ہے ۔
مالاکنڈ میں ایک مشتبہ کرونا وائرس کا مریض غائب ہے اور محلے والے سخت پریشان ہیں https://t.co/nkor5RmdDN
— Umar Cheema (@UmarCheema1) March 15, 2020