”میں پنڈی والا ہو ں ،فوج اور لوگ مجھے پسندکرتے ہیں “سیاست میں آنے سے متعلق سلیم صافی کے سوال پر شعیب اختر کا حیران کن جواب

”میں پنڈی والا ہو ں ،فوج اور لوگ مجھے پسندکرتے ہیں “سیاست میں آنے سے متعلق ...
”میں پنڈی والا ہو ں ،فوج اور لوگ مجھے پسندکرتے ہیں “سیاست میں آنے سے متعلق سلیم صافی کے سوال پر شعیب اختر کا حیران کن جواب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ جب تک ان کی والدہ زندہ ہیں ،سیاست میں آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ،ملک کے لیے خدمت کرتے ہوئے میری ہڈیاں ٹوٹی ،گھٹنے گھس گئے اور میرا قد آدھا انچ کم ہو گیا ،اب والدہ کہتی ہیں کہ گھر میں رہا کرو۔نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج بھی سمجھتے ہیں کہ میں بچہ ہوں اور وہ مجھے مشورے دیتے رہتے ہیں ،عمران خان ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ گھر صحیح چل رہا ہے ؟پیسے بناﺅ؟،میں جواب دیتا ہوں کہ سب ٹھیک ہے ۔شعیب اختر نے کہا کہ میںنے آج تک عمران خان سے کچھ نہیں مانگا اور نہ ہی انہوں نے مجھ سے کچھ مانگا ،عمران خان نے مجھے کبھی پارٹی میں آنے کی بھی دعوت نہیں دی ۔پروگرام میں اینکر پرسن سلیم صافی نے سوال کیا کہ کیا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے تو شعیب اختر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پنڈی والا ہوں ،فوج اور عوام میں بہت زیادہ مشہور ہوں ،اپنے شہر کی عوام سے جو کچھ بھی مانگتا ہوں مجھے مل جاتا ہے لیکن میں سیاست میں نہیں آنا چاہتا ۔

مزید : کھیل