قرنطینہ میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 13 ڈاکٹرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

قرنطینہ میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 13 ڈاکٹرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا
 قرنطینہ میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 13 ڈاکٹرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے 13ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے اپنے مراسلے میں سفارش کی ہے کہ بیڈ ایکٹ کے تحت 4 لیڈی اور 9 میل ڈاکٹروں کو شوکاز  نوٹس جاری کیے جائیں ، جن ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے ان ڈاکٹرز نے گذشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے لیے قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا تھا۔دوسری جانب کوئٹہ میں قائم قرنطینہ مرکز میں ایران سیآنے والے افراد کی کورونا وائرس کے حوالے سےسکریننگ جاری ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق قرنطینہ مرکز میں ایران سے آنے والے تمام افراد کی سکریننگ کی جارہی ہے اور اس کے علاوہ مشتبہ افراد کے جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے کے ساتھ ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ