وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے سات ارب روپے کے رمضان پیکیج کااعلان کرتےہوئےکہاکہ صوبہ بھرمیں313رمضان بازارلگائےجائیںگے،آٹےکا10 کلو کاتھیلارمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے120 روپے سستاملےگا،رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا،صرف سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا تین  ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی،رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا،رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی،زرعی فیئر پرائس شاپس پر پھل اور سبزیاں 2018ء کے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہوں گی،دال چنا، بیسن، کھجوراوردیگر اشیاء ضروریہ بھی رمضان بازارو ں میں2018ء کے نرخوں پر ملیں گی،رمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی ،گھی، چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس  میں رمضان پیکیج کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے رمضان پیکیج کی منظوری دی ،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی،، صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز انڈسٹریز، زراعت، خوراک، لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مستقل بنیاد وں پر ریلیف دینے کے لئے سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا،سہولت بازاروں کےذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلاؤں گا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے رمضان بازاروں کے انتظامات میں خصوصی بچت اور کفایت شعاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کے انتظامات کیلئے کم سے کم اخراجات کئے جائیں اور اس مد میں بچائی گئی رقم کو عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے خرچ کیا جائے،غریب آدمی کو ہر صورت میں معاشی ریلیف دیں گے ، رمضان بازار کا آغاز 25 شعبان سے کیا جائے، میں خود رمضان بازاروں کے دورے کروں گا ،صوبائی وزراء اور سیکرٹریز بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مشن میں رمضان بازاروں کے دورے کریں گے۔ 

مزید :

قومی -