امریکی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرلیا

امریکی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرلیا
امریکی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرلیا
سورس:   Screen Grab

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرلیا۔

امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ ٹفنی سلسیٹ نے جامعہ بنوریہ کراچی میں اسلام قبول کیا۔ انہیں جامعہ کے مہتمم مولانا نعمان نے کلمہ پڑھایا اور ان کا اسلامی نام عائشہ امینہ رکھا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد امریکی نو مسلم خاتون نے بتایا کہ انہوں نے قرآن کریم کا مطالعہ کیا ہے جس نے انہیں بہت متاثر کیا اس لیے وہ دائرہ اسلام  میں داخل ہوئیں۔ اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں، اسلام قبول کرنے کے بعد وہ خود کو خوش قسمت تصور کر رہی ہیں۔

مزید :

روشن کرنیں -علاقائی -سندھ -کراچی -