اسلام آباد میں چائنیز کال سنٹر پر چھاپہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ایف الیون مرکز میں چائنیز کال سینٹر پر ایف آئی اے اور پولیس نے چھاپہ ماراہے۔
مقامی صحافی چوہدری ہارون نے بتایا کہ چائنیز مافیا کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ کال سینٹر میں کام کرنے والے پاکستانی لڑکےاور لڑکیاں گرفتار کرلی گئیں۔
ذرائع کے حوالے سے مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ متعلقہ تھانہ شالیمار کو مبینہ لاکھوں کی منتھلی جاتی رہی ہے ۔