الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے تین اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے دو حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے تین اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے دو حلقوں میں ...
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے تین اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے دو حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

  

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے شکایات پر قومی اسمبلی کے تین اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے دوحلقوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیدیاہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شکایات موصول ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41قبائلی علاقہ جات، این اے 46چھیالیس قبائلی علاقہ جات اوراین اے 269خضدار کے متنازع پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیاہے ۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 71اور72بنوں کے متنازع پولنگ سٹیشنوں پر بھی دوبارہ انتخابات ہوں گے ۔ ناقدین کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے واضح نہیں کیاکہ متنازع پولنگ سٹیشنوں کا فیصلہ کون اور کیسے کرے گا۔ 

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -