سائنس نے سیاسی جماعتوں کی مشکل حل کر دی،عام انتخابات میں جیت کیلئےٹھوس نسخہ بتادیا

سائنس نے سیاسی جماعتوں کی مشکل حل کر دی،عام انتخابات میں جیت کیلئےٹھوس نسخہ ...
سائنس نے سیاسی جماعتوں کی مشکل حل کر دی،عام انتخابات میں جیت کیلئےٹھوس نسخہ بتادیا

  

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) سیاسی پارٹیاں الیکشن میں کامیابی کے لئے کیا کیا جتن نہیں کرتیں لیکن سپین میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پارٹیاں اپنے امیدواروں میں خواتین کی تعداد بڑھا کر حیران کن کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔

یہ تحقیق سپین کے میونسپل الیکشن قوانین میں کی گئی تبدیلیوں کے تجزئیے کے لئے کی گئی تھی۔ ان تبدیلیوں کے تحت سیاسی پارٹیوں کے لئے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ الیکشن کے لئے ان کے امیدواروں میں سے 40 فیصد خواتین ہوں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ جن پارٹیوں کی خواتین امیدواروں کی تعداد مخالف پارٹی کی خواتین امیدواران کی نسبت 10 فیصد زیادہ تھی انہیں الیکشن میں 4.2 فیصد - پوائنٹ کے حساب سے زیادہ ووٹ ملے، یعنی ہر ایک ہزار ووٹوں میں سے مخالفین کے تقریباً 20 ووٹ ان کی طرف آگئے۔ امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی میں شہری اقتصادیات کے پروفیسر ڈینیئل روز نے اس تحقیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب کوئی پارٹی خواتین امیدواروں کو کھڑا کرتی ہے تو اسے ووٹ حاصل ہوتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:چین کا انوکھا تفریحٰی پارک،انسانوں کو موت کا مزہ چکھا دے

 تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیوں میں خواتین امیدواروں کی کمی کے لئے پیش کی جانے والی توجیحات بالکل بے بنیاد ہیں۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ووٹر مرد امیدواروں کو ترجیح دیتے ہیں یا یہ کہا جاتا ہے کہ بہترین معیار کی خواتین امیدواروں کا ملنا مشکل ہے۔ تحقیق کاروں کے مطابق ہر پارٹی میں بہترین خواتین امیدوار موجود ہوتی ہیں اور ووٹر انہیں مردوں کی نسبت زیادہ ووٹ ڈالنے کے لئے بھی تیار ہوتے ہیں۔ تحقیق کاروں کی طرف سے خواتین امیدواروں کی کم تعداد کی بنیادی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے اندر کچھ لوگ سازشیں کرکے خواتین کو اوپر نہیں آنے دیتے اور ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ انہیں پیچھے دھکیلا جائے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ خواتین کے پیچھے رہنے کی اس کے علاوہ کوئی اور قابل ذکر وجہ نہیں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس