مصافحہ کرنے کا انداز آپ کی صحت کا حال بیان کر تاہے!انتہائی ضروری معلومات، جانئےاور محفوظ رہیئے

مصافحہ کرنے کا انداز آپ کی صحت کا حال بیان کر تاہے!انتہائی ضروری معلومات، ...
مصافحہ کرنے کا انداز آپ کی صحت کا حال بیان کر تاہے!انتہائی ضروری معلومات، جانئےاور محفوظ رہیئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گرم جوشی سے ہاتھ ملائیے ، ہارٹ اٹیک اور برین سٹروک سے محفوظ رہیے۔ ایک نئی ریسرچ میں سامنے آیا ہے کہ کمزور گرفت کے ساتھ مصافحہ کرنے والے افراد میں ہارٹ اٹیک اور برین سٹروک کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔ محققین کہتے ہیں کہ ڈاکٹرز کو اپنے مریضوں سے مصافحہ کرتے وقت ہی اندازہ لگا لینا چاہیے کہ ان میں ہارٹ اٹیک اور برین سٹروک ہونے کے کتنے مواقع ہیں۔

مزیدپڑھیں:اگر وزن کم کرنے کی خواہش ہے تو رات کو سونے سے قبل اس آسان ترین مشورے پر ضرور عمل کریں

تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ کمزورگرفت کے ساتھ مصافحہ کرنے والوں کو دیگر بیماریاں بھی زیادہ لگتی ہیں اور ان کی وقت سے پہلے موت واقع ہو جاتی ہے۔ ”دی لینسنٹ میڈیکل جرنل“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جتنی ہاتھ کی گرفت کمزور ہو گی اتنا ہی بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوگا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیرائل لیونگ نے کہا ہے کہ ہاتھ کی گرفت مہلک بیماریوں اور موت کے خطرے کو ماپنے کا آسان اور سستا ترین طریقہ ہو سکتا ہے۔اس حوالے سے مزید تحقیق ہونا باقی ہے کہ آیاکہ انسان کے مسلز مضبوط بنانے کی کوشش اسے بیماریوں اور جلد موت کے خطرے سے نجات دلا سکتی ہے یا نہیں۔ 4سالوں پر محیط تحقیق میں 17ممالک کے 1لاکھ40ہزار افراد پر تجربات کیے گئے جن کی عمریں 35سے 70سال کے درمیان تھیں۔ ایک مشین کے ذریعے ان افراد کے ہاتھ کی گرفت کی طاقت کو ماپا گیا۔ اس دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ گرفت میںہر 5کلوگرام کمی سے انسان میں دل کے امراض اور بلند فشار خون سے مرنے کا خدشہ 17فیصد بڑھ جاتا ہے۔ برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن میں کام کرنے والی ایک نرس ڈورین میڈوک کا کہنا ہے کہ رپورٹ بہت دلچسپ ہے، تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہاتھ کی گرفت کا دل کے امراض، برین سٹروک یا دیگر بیماریوں سے کیا تعلق ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیق کی جانی چاہیے۔

مزید : تعلیم و صحت