فیس بک نے صارفین کیلئے ایک اور نہایت فائدہ مند سہولت متعارف کر وا دی

فیس بک نے صارفین کیلئے ایک اور نہایت فائدہ مند سہولت متعارف کر وا دی
فیس بک نے صارفین کیلئے ایک اور نہایت فائدہ مند سہولت متعارف کر وا دی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) استعمال شدہ اشیاءفروخت کرنے اور خریدنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ فیس بک اپنی ویب سائٹ پر ایک نئے پیج کا اضافہ کرنے جا رہا ہے جہاں استعمال شدہ اشیاءکے اشتہارات پوسٹ کیے جا سکیں گے۔ ابتدائی طور پر فیس بک گروپس اور اکاﺅنٹس سے اشتہارات اٹھائے گا جو فیس بک کے صارفین نے اپنی اشیاءفروخت کرنے کے لیے اپ لوڈ کیے ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں لڑکیوں کے سکول میں جنوں نے آفت مچا دی،انتطامیہ سکول بند کرنے پر مجبور

فیس بک یہ اشتہارات ایک خاص ترتیب سے ”نیوز فیڈ“ میں آپ کے لیے مہیا کرے گا جہاں آپ آسانی کے ساتھ اشیاءکی اقسام کی ترتیب سے ان اشتہارات تک رسائی حاصل کر سکے گیں ۔رواں سال کے آغاز میں فیس بک نے صارفین کو کاروباری سطح پراشیاءکی خریدوفروخت کے لیے اشتہار اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ اشیاءکی قیمتوں، تصاویر اور جگہوں سمیت دیگر معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔حیران کن طور پر سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فیس بک پر صارفین کی طرف سے تقریباً 1کھرب روپے کے اشتہارات اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ فیس بک کا ”برائے فروخت“ کا سیکشن ابتدائی طور پر ماہانہ 2.6ملین صارفین کو رسائی دے گا اور بتدریج اس میں وسعت لائی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس