حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ماحول بہتر بنائے‘ ٹیکس ماہرین

حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ماحول بہتر بنائے‘ ٹیکس ماہرین

لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ماحول بہتر بنائے، بیرونی سرمایہ کاری کی نوید سنانے والے پہلے ملک میں موجود انڈسٹری پر بھی توجہ دیں جو ایف بی آر کے منفی رویے کے باعث پریشان ہیں ، آئے روز ایف بی آر کے محاصل کے اہداف کو بڑھائے جانا ناقابل فہم ہے، انڈسڑی کو سہارا دینے کے لئے ریفنڈز جاری کرنا ہونگے ، ٹیکس شرح کم کرتے ہوئے انڈسٹری کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں، ٹیکس ماہرین اور سابق صدور لاہور ٹیکس بار حبیب الرحمن زبیری ، محمد اجمل خان ، محمد اویس ، ذوہیب الرحمن زبیری ، عاشق علی رانا سمیت دیگر نے خطاب میں کہا کہ ایف بی آر ریفنڈز کلیم جاری کرنے کے حوالے سے مناسب اقدامات کرتے ہوئے ملک میں موجود کیپٹل کے ذریعے نئی انڈسٹری کو تقویت دی جاسکتی ہے ، ٹیکس وصولی کا بہترین نظام وضح کیا جائے، ٹیکس اصلاحات کا نظام سٹیک ہولڈز کی مشاورت کے بعد از سر نو ترتیب دیا جائے ، ایگزیمشن سرٹیفکیٹ کا حصول انتہائی آسان بنایا جائے ، لاہور ٹیکس بار کے سابق صدور حبیب الرحمن زبیری ، محمد اویس ، محمد اجمل خان، عاشق علی ؂رانا ، زوہیب الرحمن زبیری سمیت دیگر نے کہا کہ ایف بی آر ریجنل چیفس ایل ٹی یو چوہدری صفدر حسین ،آر ٹی او ون وقار حسین آر ٹی او ٹورخسانہ یاسمین کی ٹیم پروفیشنل انداز سے انفرادی طور پر بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت کو مجموعی طور پر ایف بی آر کے افسران اور ملازمین سسٹم کی بہتری کے لئے بنیادی تبدیلیا ں کرنا ہونگی، سیلز ٹیکس میکنزم انتہائی آسان اور ٹیکس پےئرز کی عزت افزائی کے عمل کے بغیر کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : کامرس