یو بی ایل فنڈز منیجر لمیٹڈ کے زیر اہتمام عشائیے کا انعقاد

یو بی ایل فنڈز منیجر لمیٹڈ کے زیر اہتمام عشائیے کا انعقاد

 لاہور(کامرس رپورٹر)یو بی ایل فنڈز منیجر لمیٹڈ کا سالانہ عشائیہ مقامی ہوٹل میں ہوا جس کے مہمان خصوصی اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب تھے۔ تقریب میں سی پی این ای کے صدر، چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’پاکستان‘‘ مجیب الرحمن شامی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر یو بی ایل فنڈز منیجر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میر محمد علی ، ریجنل ہیڈ (پنجاب) افہام الٰہی اور’’پیف‘‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران سمیت مختلف کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قرض حسنہ کے سب سے بڑے ادارے ’’اخوت‘‘ کے سفر پر روشنی ڈالی اور اس کا مرکزی خیال بیان کیا۔ ریجنل ہیڈ افہام الٰہی نے بتایا کہ یو بی ایل فنڈز منیجر انویسٹمنٹ کمپنی ہے جو ہر سال اپنے کلائنٹس کے ساتھ عشائیے کا اہتمام کرتی ہے، گزشتہ برسوں میں یہ تقریب کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہوتی تھی تاہم اس مرتبہ لاہور میں سالانہ ڈنر کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس