کماد کی کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی ہدایت

کماد کی کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی ہدایت

فیصل آباد (بیورو رپورٹ)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کماد کی فصل کو تنے کے گڑوؤں سے بچانے کیلئے کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشکار کماد کے کھیتوں پر خصوصی نظر رکھیں اور اگر تنے کے گڑوؤں کا حملہ ہونے کی کوئی علامت نظر آئے تو فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ فصل کی گوڈی کی جانب بھی توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ گوڈی سے جہاں آبپاشی ، آب و ہوا اور کھادوں میں حصہ دار بننے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں وہیں زمین نرم ہونے سے فصل کی جڑیں خوب پھیلتی ہیں اور کماد کے پودے توانا ہو کر صحت مند گنا فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ آفسا ف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : کامرس