رواں سال ملک میں 50 لاکھ ڈالر کی جیولری برآمد کی گئی

رواں سال ملک میں 50 لاکھ ڈالر کی جیولری برآمد کی گئی

 کراچی ( اکنامک رپورٹر)رواں مالی سال ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی، صرف پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک کو بھیجی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک جیولری کی برآمدات میں اٹھانوے فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں برآمدات اکتیس کروڑ، چونسٹھ لاکھ ڈالر پر موجود تھی، رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمدات میں چھتیس فیصد اضافہ ہوا جس کی برآمدات کا حجم انسٹھ لاکھ ڈالر رہا۔

مزید : کامرس