جواد احمدکے زیر اہتمام’’برابری تھیٹر‘‘کا پہلا ڈرامہ’’سماج کو بدل ڈالو‘‘ پیش

جواد احمدکے زیر اہتمام’’برابری تھیٹر‘‘کا پہلا ڈرامہ’’سماج کو بدل ...
جواد احمدکے زیر اہتمام’’برابری تھیٹر‘‘کا پہلا ڈرامہ’’سماج کو بدل ڈالو‘‘ پیش

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار جواد احمد کی تنظیم ’’انٹرنیشنل یوتھ اینڈ ورکرز موومنٹ‘‘کے زیر اہتمام قائم کئے گئے’’برابری تھیٹر‘‘کا پہلا ڈرامہ’’سماج کو بدل ڈالو‘‘ گزشتہ روز ایچ آر سی پی ہال میں پیش کیا گیا۔اس ڈرامہ کے رائٹر اور ڈائریکٹر راؤ ریاض تھے جبکہ اس کی کاسٹ میں مجیب الرحمن،آمنہ توحید،حسن میر،نادیہ خالق،اویس رضا،شعبان تنولی اور سفینہ ملک شامل تھے۔ڈرامہ’’سماج کو بدل ڈالو‘‘ میں کسی پروفیشنل آرٹسٹ نے کام نہیں کیا اس میں کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں نے مختلف کردار ادا کئے۔اس ڈرامہ کا مقصد سرمایہ داروں کے ہاتھوں محنت کشوں کے استحصال اور ظلم وجبر پر روشنی ڈالنا تھا۔اس ڈرامہ میں ملک میں بسنے والے 95فیصدسے زائد مزدوروں ، کسانوں ،خواتین،نوجوانوں،محروم اور محکوم طبقات کے مسائل کی بہترین عکاسی کی گئی۔’’

برابری تھیٹردیگر کمرشل و سیمی کمرشل تھیٹر گروپوں سے یکسر مختلف ہے۔ڈرامہ کے اختتام پر جواد احمد نے فنکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔اس ڈرامہ کو ڈائریکٹر پروڈیوسر ذوالفقار علی اور اداکارہ فرحانہ مقصود نے خصوصی طور پر دیکھا اور پسند کیا۔

مزید : کلچر