میں اپنے نا م کے ساتھ واقعہ ہی قسمت کی دھنی ہوں ‘ قسمت بیگ

میں اپنے نا م کے ساتھ واقعہ ہی قسمت کی دھنی ہوں ‘ قسمت بیگ

لاہو ر(این این آئی ) تھیٹر کی نامور اداکارہ قسمت بیگ نے کہا ہے کہ میں اپنے نا م کے ساتھ واقعہ ہی قسمت کی دھنی ہوں ،میں نے زندگی میں جو خواہش کی وہ خدا نے ضرور پوری کی ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں جلد کامیابی کیلئے اپنے کام کے ساتھ عشق اورلگن کا ہونا نہایت ضروری ہے اورشوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا ۔ قسمت بیگ نے کہا کہ اپنے فنی کیریئر میں مختلف کردار ادا کیے لیکن میری خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار ادا کروں کہ پرستارمیرے نام کو مدتوں یادر کھیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ،میں سب کا احترام کرتی ہوں ،سینئر اداکارائیں اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہیں ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

مزید : کلچر